07:04 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ترک صدر 12 سے 13 فروری 2025 تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترک صدر رجب طیب اردگان 12 سے 13 فروری 2025 تک پاکستان کا دورہ کریں گے ، صدر اردگان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ سیشن کے اختتام پر، ایک مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر اردگان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔ جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔ جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں ہیں۔ جن میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں۔ آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION